کتاب: ادھ ادھورے
لوگ مصنف: محمد حفیظ خان
ادھ ادھورے لوگ ایک دلچسپ تاریخی ناول ہے جو ریاست بہاولپور کے تاریخی پس منظر کو بیان کرتا ہے۔ 1947ء میں ہندوستان کی تقسیم کے بعد، آزاد ریاستوں کو اختیار دیا گیا کہ وہ پاکستان یا بھارت میں الحاق ہو یا اپنی آزادی برقرار رکھیں۔ ریاست بہاولپور کے نواب صادق محمد خان نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا۔
مصنف نے اس ناول میں ریاست کے الحاق کے بعد آنے والے واقعات اور مشکلات کو فیاض کے زریعے بیان کیا ہے۔ اس کتاب میں بہاولپور کے باسیوں کا احتجاجی مظاہرے، جلسے، جلوس اور ہڑتالوں کا ذکر ہے جو ون یونٹ فارمولا کے خلاف ہوئے مگر بے نتیجہ رہے۔
قوم پرست فیاض اپنے لوگوں کی مصیبت پر افسردہ ہوتا ہے، اور حکمران طبقہ کی بے رحمی پر روتا ہے۔ یہ کتاب بہاولپور کی تاریخ کی کربناک داستان کو بہترین طریقے سے بیان کرتی ہے۔
میرا پسندیدہ کردار فیاض ہے، اور اس کے ذہانت اور غم کو میں نے دل میں محسوس کیا۔ اس کتاب کو پڑھتے ہوئے مجھے بنگالیوں کا درد بھی محسوس ہوا، اور میں نے ان کی مصیبت پر رونا آیا۔ وہ بھی یہی کہتے تھے کہ ہماری زبان، تہذیب اور ثقافت کو مت دباؤ۔ اس کا کیا نتیجہ ہوا؟ کتنی جانیں گئیں؟ کتنے لوگ بے گھر ہوئے؟ اس کتاب کو ضرور پڑھیں۔
This novel is only available in book form.