Aatish-e-Rafta by Jameela hashmi - PDF

Aatish-e-Rafta by jameela hashmi PDF


 ایک شاندار ناولٹ۔۔ مانجھے کا فکشنل گاؤں

 باقاعدہ سانس لیتا حقیقت لگنے لگتا ۔ ہر کردار جو بے انتہاء نفرت اور پیار کرنے پہ قادر ہے ایسے تراشا ہوا جیسے انگوٹھی کے لئے نگینہ۔ دادی ۔۔کرتار کور۔۔۔ایک نڈر بے باک اور بہادر خاتون کہ جس نے من میں مہر سنگھ سے انتقام کی آگ جلا رکھی۔۔وہیں اس کے خاندان کا اکلوتا مرد اور اس کی امیدوں کا مرکز ۔۔دلداد سنگھ سر سے پاؤں تک مہر سنگھ کی بیٹی دیپو کے پیار میں ڈوبا ہوا۔
.
.
کم ہی ایسی ادبی تخلیقات ہوتی ہیں جنہیں پڑھتے وقت آپ حالات اور واقعات کو یوں محسوس کرتے ہیں جیسے کہ آپ ان سب کا حصہ ہوں ۔ اس ناولا میں جمیلہ ہاشمی کے قلم۔م نے سب کرداروں کو زندہ کر دیا ہے۔ چاہے پھر وہ ماجھے کا ماحول یا وہاں کی سکھ جاٹ آبادی کی بودو باش یا رسم و رواج ہوں یا مختلف کرداروں کا رکھ رکھاؤ۔دیپو اور دلدار کی پریم کتھا ہو یا کرتار کور کے انتقام کا بیان۔ دیپو اور دلدار سنگھ جیسی پوترتا اور معصومیت کی حامل ایسی خوبصورت پریم کہانی کہیں نہیں پڑھی میں نے
.
.
.
۔ پر کردار ایسا شاندار جو پیار اور انتقام میں ہر حد تک جانے کو تیار۔۔۔لیکن یہ سب اتنا فطری اور حقیقی ہے کہ قاری کو لگتا ہی نہیں وہ کوئی ناول پڑھ رہا بلکہ اسے اپنے آس پاس کے ہی واقعات اور حالات لگتے
۔
۔
اردو پڑھنے اور اردو کتابیں چھاپنے والوں نے اس ناولٹ کے ساتھ بے انتہا ظلم کیاکہ اپنے ابتدائی ایڈیشنز کے بعد یہ کتاب آؤٹ آف پرنٹ ہو گئی اور دوبارہ کسی ناشر کو یہ کتاب اس کے شایان شان شائع کرنے کی توفیق نہیں کوئی۔ تصویر میں نظر آ رہی کتاب بھی میں نے کسی پرانے کتب فروش سے لی ہے






Post a Comment (0)
Previous Post Next Post