Aakhri Chattan by Naseem Hijazi - pdf

Aakhri Chattan by Naseem Hijazi

 

تاتاریوں کے عبرتناک مظالم - تبصرہ


⛓️ تاتاریوں کے مظالم کی داستانیں اتنی خوفناک تھیں کہ ایک تاریخ دان نے یہ کہہ کر چھوڑ دیا کہ "اگر میں تاتاریوں کے کیے گئے تمام مظالم لکھ دوں تو مجھے ڈر ہے کہ بعد میں آنے والے مجھے جھوٹا کہیں گے۔"


⚔️ یہ کہانی ہے ایک باہمت نوجوان سپاہی، ابن سپاہی طاہر بن یوسف کی، جو مسلمانوں کی حالت زار سے پریشان ہو کر اپنی فراست اور تلوار سے سازشوں اور دشمن کی فوجوں کا مقابلہ کرتا ہے۔


⛓️ یہ کہانی ہے تاتاریوں کے سامنے چٹان کی طرح کھڑے رہنے والے سلطان ابن سلطان جلال الدین کی، جسے دشمن تو کبھی نہ ہلا سکا لیکن اپنوں کی غداریوں نے اسے توڑ ڈالا۔


⚔️ یہ کہانی ہے تباہی کے دہانے پہ کھڑے بغداد کی، جسے اس کے اپنے ہی باسیوں نے بیچ کھایا۔


⛓️ نوجوان سپاہی طاہر بن یوسف کی کہانی فکشن ہوسکتی ہے، جسے نہایت عمدگی سے قلم بند کیا گیا ہے۔ لیکن، سلطان جلال الدین کی زندگی کی کہانی جو کہ بہت ٹریجک اور ایموشنل ہے، عین حقائق پر مبنی ہے۔


⚔️ آپ یہ نہ سمجھیں کہ یہ کئی سو سال پہلے کی داستان ہے، بلکہ ہم اسے آج کے حالات سے بالکل ریلیٹ کر سکتے ہیں۔ یہ آج کی بھی کہانی ہے۔ عالم اسلام کے حالات آج بھی ویسے ہی بے حال ہیں۔ کفار کی یلغار آج بھی ویسے ہی زوردار ہے۔ حکمران آج بھی ویسے ہی دولت کے نشے میں ہیں۔ وہی زر اور وہی زن، فرق بس کچھ ماڈرن ٹرمنالوجیز کا ہے۔


⛓️ جلال الدین جب تاتاریوں کے لشکروں کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑا تھا، تو وہی حربہ حب اندر کے غداروں کو استعمال کیا جاتا ہے۔ تو مقابلہ کرنے کے لیے لشکر تیار کرنے کی زحمت نہیں کرنی پڑتی۔


⚔️ یہاں میں یہ نہیں کہوں گی کہ یہ صرف تاریخ یا خاص کر اسلامی تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ہے، بلکہ یہ وہ کتاب ہے جسے ہم سب کو پڑھنا چاہیے۔


'تاتاریوں کے عبرتناک مظالم' ایک ایسی کہانی ہے جو ہمارے ماضی کے ساتھ ساتھ ہمارے حال کو بھی بیان کرتی ہے، اور ہمیں غور و فکر کی دعوت دیتی ہے۔




Post a Comment (0)
Previous Post Next Post