Aaban e Jannat (آبان جنت) by R - T - S - PDF

Aaban e Jannat by R - T - S - pdf

 ⁣⁣⁣

"ہمیں وہ تمام لوگ بھول جاتے ہیں جو ہمیں میسر ہوتے ہیں. مگر وہ چیزیں اور لوگ نہیں بھولتے جنہیں ہم نے کبھی نہیں پایا ہوتا. ہم جتنا مرضی آگے نکل جائیں، مڑمڑ کے پیچھے ہی دیکھتے ہیں.!"⁣⁣⁣
⁣⁣⁣


آبان جنت از آر ۔ ٹی ۔ ایس 

سب سے پہلے تو میں اس کتاب کے سرورق کی بات کروں گی ۔ اس سرورق نےایک عجیب انداز میں جکڑا تھا مجھے۔ بہت کم کتابوں کے کور آپ کو ایسے انداز سے اپنی جانب کھنچتے ہیں جیسے اس نے مجھے متوجہ کیا۔ انتہائ خوبصورت۔
آبان جنت کہانی ہے آبان اور جنت کی۔ آبان آرمی میں کیپٹن اور جنت ایک ڈاکٹر ہے۔ ان دونوں کی حادثاتی ملاقات انہیں ہمیشہ کے لیے ایک کرنے کا سبب بنتی ہے۔

اور وہ ملاقات کب کیسے اور کہاں ہوئ یہ آپ کو پڑھنا پڑے گا۔ جنت کی ایک بہن ہے خوباں اور ان دونوں کا آپس میں پیار اور بونڈنگ کافی پسند آئ مجھے۔ آبان اور واصف کی دوستی اس کہانی کی سب سے فیورٹ چیز ہے میری۔ واصف اور غازیہ کا کپل زبردست تھا بھئ۔ رومان اور علیزے کا کردار بھی بہترین تھا۔
دوستی، محبت، شکر اور وطن کی خاطر جان دینے کے جذبے کے گرد گھومتی یہ کہانی ٹوئسٹ اور ٹرنز سے بھرپور اور مکمل ہے۔ اور مصنفہ نے اس کہانی کو کافی خوبصورتی سے تحریر کیا ہے۔ مجھے رائٹنگ سٹائل نے کافی متاثر کیا۔ کافی تھرللنگ اور سسپنس سے بھرپور ہے یہ کہانی۔

واصف، آبان کا دوست اور ساتھی تھا اور اس ناول کا سب سے مزے کا کردار تھا_ اس کے مزاق، آبان اور اس کی نوک جھونک اور ایک دوسرے کے لیے الٹے پیر بھاگ کر آنا، یہ دونوں جگری یار بہترین جوڑی تھی_ کہانی کا بہاؤ بہت اچھا تھا، نہ بہت تیز نہ بہت سلو_ لیکن ایسا ضرور تھا جو آپ کو اپنے ساتھ جکڑ کر رکھتا ہے_ مشن کے بارے میں پڑھ کر بھی مزہ آیا، ایک نیا رخ تھا۔


کہانی میں محبت بھی تھی اور دوستی بھی، خود شناسی کا سفر بھی تھا اور وطن سے محبت بھی۔ اس ناول میں آپ کو سسپنس، تھرل اور ایک حد تک ایکشن بھی نظر آتا ہے۔

ہیرو چونکہ فوجی تھا تو مصنفہ نے روایتی انداز سے ہٹ کر کچھ نئے سینز اور انداز دکھائے جنہوں نے کہانی کو چار چاند لگا دیئے۔ شکر ہے یہ فوجی دیگر ناولز کے فوجیوں کی طرح عاشقانہ شاعر اور جذباتی انسان نہ تھا۔

یہ ناول میری نانی نے بھی پڑھا اور انہیں بے حد پسند آیا۔ اگر آپ لوگ کچھ نیا اور منفرد پڑھنے کے خواہش مند ہیں تو آبانِ جنت ایک اچھا انتخاب ثابت ہوگا۔

مصنفہ کو پہلی کتاب کی کامیابی پر بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا اگلا ناول آخری خط بھی جلد آنے والا ہے۔ اللّٰہ مصنفہ کے قلم کو مزید طاقت و قوت 
عطا فرمائے۔ آمین۔





Post a Comment (0)
Previous Post Next Post