Bachpan ka December novel (بچپن کا دسمبر)

Bachpan ka december novel by hashim nadeem

"Words, at times, are as essential for your life as the air. In such moments, if words suddenly disappear, a person feels as if their breath is being taken away."⁣

"Bachpan Ka December" by Hashim Nadeem⁣

This is the story of Abbad, also known as Addi, which refreshes memories of various stages of our lives. Playing with friends in childhood, facing scolding with a smile, escaping prayers with fear of the father, surfing the waves in the chilly Decembers, and respecting the decisions of elders. If you have studied in a cadet college, Abbad's story will resonate with the days spent in your cadet college. And if you haven't attended a cadet college, this journey will still be enjoyable for you. ⁣


Additionally, the story involves deep and mature relationships formed over the years, where friendships are built on sincerity and love. In everyone's life, there is always someone who holds great importance. Someone who assists us in every decision, someone we cannot deny. Such a person is very special to us, accompanying us in every moment of life, just like Wajiha in Abbad's life. ⁣

Through Abbad's story, Hashim Nadeem beautifully sketches the map of our lives from childhood to adolescence. Every stage has its own challenges, creating different situations that transform us. We go through thousands of difficult farewell moments in every phase of life.⁣


When you read this story, you see yourself in Abbad, facing challenges, experiencing the highs and lows of life, striving to reach great heights as an ordinary person, feeling the flow in the stream of circumstances, hard work and dedication, heartbreak, and finally bidding farewell to loved ones with a broken heart.⁣

If you also want to relive past moments in your life, this book is for you. This story compels you to smile, laugh, and cry multiple times, and the journey to relive childhood in the recesses of the heart makes you feel alive. It is also everyone's story. ⁣⁣


The story covers two different dimensions. On one side, Abbad's childhood stories, playing with friends, reading about favorite programs, and going to cinema houses, will make you laugh multiple times with their mischiefs. Apart from Abbad's friends, another important character is "Wajiha," whose connection with Abbad is so strong that her approval is crucial in all his projects.


On the other side, Cadet Life of Abbad is a collection of Cadet Life stories. The common element in all is Abbad's love, meaning Wajiha. Their incomplete love in a failed married life will make you sad. To find out whether Abbad will prove to be the rightful claimant of his unrequited love or not, it is essential to read the book.


The author has imparted many beautiful lessons in a light and subtle manner in the story that directly impact the heart. This book is incredibly nostalgic, and I advise everyone to read it at least once in their life. 

"لفظ بھی کبھی کبھی ہوا کی طرح آپ کی زندگی کیلئے اَشد ضروری ہوجاتے ہیں۔ ایسے میں اچانک لفظ ختم ہوجائیں تو انسان کا دَم اُکھڑنے لگتا ہے۔"⁣
بچپن کا دسمبر از ہاشم ندیم⁣
یہ کہانی ہے عباد عُرف آدی کی۔۔ جو ہمیں ہماری زندگی کے مختلف ادوار کی یادیں ذہن میں تازہ کر دیتا ہے۔۔ وہ بچپن میں یاروں کے سنگ ڈانٹ سن کر بھی گھنٹوں کھیلتے رہنا، وہ ابّا سے ڈر کے نماز پڑھنے جانا لیکن ڈنڈی مارتے آدھے راستے سے فرار ہوجانا، وہ دسمبر کی ٹھٹرتی سردیوں میں موجیں کرنا۔۔ اور پھر بڑوں کے فیصلوں کا احترام کرنا۔ اگر آپ میں سے کوئی کیڈٹ کالج میں پڑھا ہے تو عباد کی کہانی آپ کے کیڈٹ کالج میں گزارے گئے دنوں کی کہانی تازہ کرے گی۔ اور اگر 
آپ نے کیڈٹ کالج سے نہیں بھی پڑھا تو یہ سیر پھر بھی آپکو لُطف اندوز کردے گی۔ ⁣

ساتھ ہی یہ کہانی ہے کچّی عمر کے پکّے رشتوں کی، جو دوستی کے نام پہ آپ کے ساتھ خلوص اور محبّت سے جُڑے ہوتے ہیں۔ ⁣
اور پھر ہم سب کی زندگیوں میں کوئی نہ کوئی ایسا شخص ضرور ہوتا ہے جو بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ جو ہمارے ہر فیصلے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ جسے ہم انکار نہیں کر سکتے۔ وہ ایک شخص ہمارے لیے بہت خاص ہوتا ہے، زندگی کے ہر لمحے میں ہمارے ہمراہ ہوتا ہے جیسے عباد کی زندگی میں وجیہہ شامل رہی۔⁣
ہاشم ندیم نے عباد کی کہانے کے ذریعے ہماری زندگیوں کا نقشہ بڑی خوبصورتی سی کھینچا ہے۔ بچپن سے لڑکپن تک، لڑکپن سے جوانی تک۔۔ ہر دور کے اپنے امتحانات ہوتے ہیں جو ہماری زندگی میں مختلف حالات پیدا کر کے ہمیں بدل کے رکھ دیتے ہیں۔ اور ہمیں زندگی کے ہر دور میں ہزاروں تکلیف دہ الوداعی لمحوں 
سے بھی گزارتے ہیں۔⁣

جب آپ یہ کہانی پڑھتے ہیں تو آپ عباد کے سنگ خود کو دیکھتے ہیں، شریر ہونا، زندگی کی اونچ نیچ، ایک عام انسان ہوتے ہوئے بڑے مقام تک پہنچنے کیلئے مشکلات سے لڑنا، حالات کے دھارے میں خود کو بہتے ہوئےمحسوس کرنا، محنت اور لگن، دل کا ٹوٹنا، اور آخر میں ٹوٹے ہوئے دل سے اپنوں کو الوداع کہنا۔⁣
اگر آپ بھی اپنی زندگی کے گزرے ہوئے دور کو دوبارہ جینے کی چاہ رکھتے ہیں تو یہ کتاب آپ کیلئے ہے۔ یہ کہانی آپ کو متعدد بار مسکرانے، ہنسنے اور رونے پہ مجبور کرتی ہے اور دل کے نہاں خانے میں موجود بچپن جینے کی خواہش کا ایک سفر آپ کو اپنے سنگ کرواتی ہے۔ نیز یہ کہانی ہم سب کی کہانی ہے۔⁣⁣

کہانی دو مختلف ادوار کا احاطہ کیے ہوئے ہے. ایک طرف آپ عباد کے بچپن کہانیاں ، دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے پسندیدہ پروگرامز اور سینما گھروں میں جاکے فلم دیکھنے کے نسخوں کو پڑھ سکیں گے ساتھ ساتھ انکی بہت سی شرارتیں آپ کو بارہا ہنسنے پر مجبور کر دیں گے. عباد کے دوستوں کے علاوہ ایک اور اہم کردار "وجہیہ" کا ہے جن سے عباد کی وابستگی ایسی ہے کہ اسکے ہر منصوبے میں اسکی وجو آپی کی خوشنودی بے حد اہم ہے.

دوسرادور عباد کی کیڈٹ لاۂف کے قصوں پر مشتمل ہے. ان سب میں مشترک چیز عباد کی محبت یعنی وجو آپی ہی. ہیں. جن کی ادھوری محبت ناکام شادی شدہ زندگی آپکو اداس کر دے گی. ان دونوں کی دوستی کا رشتہ بہت پیارے انداز میں بیان کیا گیا ہے. لیکن کیا عباد بالآخر اپنی وجو آپی کی محبت کا حقدار ٹھہرے گا یا نہیں یہ جاننے کے لیے کتاب پڑھنا ضروری ہے.

کہانی میں مصنف نے ہلکے پھلکے انداز میں بہت سے خوبصورت سبق دیے ہیں جو سیدھا دل پہ اثر انداز ہوتے ہیں.
یہ کتاب بے حد ناسٹلجیک ہے میرا مشورہ ہے کہ زندگی میں ایک بار تو اس کتاب کو لازمی پڑھنا چاہیے



Post a Comment (0)
Previous Post Next Post