Safal gar novel by Bushra saeed | Pdf Download

 

Safal gar noovel

یہ میری قیمت یے جو تم نےمقرر کی۔ایک اہم موقعے کے عوض مجھے بیچ دیا۔ترازو کے ایک پلڑے میں ایک اہم موقع اور دوسرے پلڑے میں غیر اہم پرنیاں۔جس پلڑے میں پرنیاں تھی،وہ جھکا ہی نہیں۔تمہاری پیماٸش کو کیا الزام دوں۔ایک پیماٸش میں نے بھی کی تھی۔ایک پلڑے میں پوری دنیا اور میرا ایمان اور دوسرے پلڑے میں ایڈم گرانٹ۔تمہارے والا پلڑا اٹھا ہی نہیں۔یہ تمہاری قیمت ہے جو میں نےطے کی۔

•انسانی شخصی ارتقاء کے ابتدائی ادوار میں "گیلی مٹی" کے مانند ہوتے ہیں۔ جنہیں معاشرے کا کمہار تربیت کے "چاک" پر دھرتا ہے اور بازار حیات کی "مانگ" کو مدنظر رکھ کر اپنی نیت اور چاہت کے ہاتھوں سے ایک خاص سانچے میں ڈھالتا ہے۔

•جو ہر ناممکن نوں ممکن کر سکدا ہے،اس دا ناں ہی اللہ ہے۔جھولی پھیلا تو سہی۔یقین کرنا سیکھ شک اوروسوسے کو اپنے پاس نہ آنے دے یہ تیرے دشمن ہیں۔یہ دعا کو بے اثر کر دیتے ہیں ۔دعا فرشتے کے پر کی طرح بے داغ ہونی چاہیے۔شک کی ایک بوند نہ ہو اس میں۔

•بعض اوقات انسان سنبھل کر پوری زندگی گزار لیتا ہے اور بعض اوقات وہ معاشرے کے سفال گروں کی بھینٹ چڑھ جاتا ہے
•یہ سفال گر انسان کو شہرت کی بلندیوں کوچھونے کے لیےاس طرح اکساتے ہیں وہ اپنی عزت اور حیا داؤ پر لگا دیتے ہیں ۔کبھی دولت کی ہوس میں اس قدر اندھا کر دیتے ہیں انسان اپنا ضمیر مارنے میں کوئی عارمحسوس نہیں کرتا۔

سفال گر بقلم بشری سعید


”سفال گر“ کےکردار ابراہیم،احمد،پرنیاں،البا،عمر،صوفیہ اور حکیم بیگم مختلف حالات کی عکاسی کرتے تسلسل سے جا کر ایک دوسرے کی زندگیوں سے اس طرح منسلک ہوتے ہےکہ چاہ کر بھی قاری کسی ایک کردار کی اہميت کی نفی نہیں کرپاتا۔

پرنیاں اور گرانٹ کی کہانی جتنی الجھتی گٸی، صوفیہ اور عمر کی ادھوری زندگیوں کی داستان سلجھتی گٸی۔😕❤

مغربی طرز پر لکھا گیا یہ ناول اپنے آپ میں ادب کی اعلی مثال ہے۔مصنفہ نے انسانی زندگيوں کے اتار چڑھاٶ اور معاشرتی بگاڑ اور بناٶ کو بیان کیا ہے۔اپنے ذوق مطالعہ کو کچھ اچھا پڑھ کر تسکين پہنچانے کے لیے اس کتاب کا انتخاب لازمی کریں۔🙌💕


                                                                           

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post