کہانی ہے پارٹیشن کے بعد کے کراچی کے ایک علاقے کی جہاں تین ٹین ایج evil پروٹیگونسٹس یعنی کہانی کے تین اہم کردار نوشہ ،راجہ اور شامی رہتے ہیں .تینوں میں ہر وہ عادت پائی جاتی ہے جس کو جرم اور گناہ کہا گیا ہے ۔جوا،شراب ، چوری ،فلم بینی اور ۔۔۔۔۔۔وغیرہ ان تینوں کے علاوہ باقی کرداروں کی بھی خاصیت ہے ۔تینوں کی ایک شروعات ہے جو نہایت ہی غلیظ ہے اور تینوں کا انجام نجانے کیا ہوگا ۔
کہانی میں چند اور اہم کردار ہیں جن میں نوشہ کی بہن سلطانہ ،نوشہ کی ماں اور نوشہ کی مرحومہ بہن کا شوہر نیاز جو ہر طریقے سے نوشہ کے گھر پہ نظر رکھے ہوئے ہے ۔
اس کا انجام کیا ہوگا اس کے لیے کتاب پڑھیے ۔کہانی میں ٹوسٹ لاتے ہیں سلطانہ اور سلمان ۔سلمان جو کہ گھر سے نکالا گیا ہے اور راجہ اور نوشہ کے جیسی خصائل کا مالک ہے ۔کیا سلطانہ اور سلمان ایک ہوں گے ۔۔۔۔پتہ نہیں ۔۔۔۔۔پھر آتا ہے اسکائی لارک کا ادراہ جو ہے تو شاید فلاحی لیکن جب سیاست کے ہتھے چڑھتا ہے تو فلاح کو جان کے لالے پڑ جاتے ہیں ۔پڑھا لکھا ہونے کی وجہ سے سلمان بھی اس ادارے کا حصہ بنتا ہے اور اس کا انجام کیا ہوتا ہے اس کے لیے بھی کتاب پڑھیے ۔
کہانی میں ہر ایک جرم کو تقریبا تفصیل سے بیان کیا گیا ہے اور جس طرح چوری جیسے جرم کے چین کی ہر باریکی لکھی گئی ہے کہا جاتا ہے کہ مصنف نے بذات خود جا جا کر چوروں سے معلومات لے کر کہانی لکھی ہے ۔۔۔۔
کہانی کو اگر ریٹ کروں تو میرا اوپنین 10/10ہے ۔
پیجز : ۴۸۰۔