Download Azazeel novel by Rabia khan - Free pdf

Azazeel novel by rabia khan

 


"بعض اندھیروں سے انسان کو صرف اس کی دعا بچا سکتی ہے۔بعض اندھیروں سے انسان کو صرف اللہ بچا سکتا ہے۔تب نہ ذہانت کام آتی ہے اور نہ پیسہ ۔نہ اثرورسوخ بروۓکار لاۓ جاتے ہیں اور نہ ہی لائحہ عمل۔بعض جگہوں پر صرف انسان ہوتا ہے اور اللہ ہوتا ہے ۔کیونکہ جو اندھیروں کو پیدا کر سکتا ہے وہی تو ہمیں ہمارے اندھیروں سے نجات دے سکتا ہے ناں وجی...!"
(عزازیل سے اقتباس.)

یہ کہانی ہے جو دنیا میں موجود ابلیس اور عزازیل کی پہچان کرواتی ہے۔کہانی طویل مگر بے حد خوبصورت ہے، مصنفہ نے بہترین منظر نگاری کی ہے کہ انسان اس کے سحر میں ڈوبے بغیر اسے مکمل نہیں کر سکتا۔

اس کہانی میں دو تکون ہیں ایک قدرتی تکون اللہ، آدم اور ابلیس کے درمیان اور ایک محبت کی تکون نازنین، حرم اور زاویار کے درمیان.... یہ دونوں تکونیں بہت مضبوط ہیں۔اس کے علاوہ اس کہانی میں تتلیوں کا ذکر ہے جو کہ خوشگوار علامت کے طور پہ نہیں ہے وہ کس کی علامت ہے یہ جاننے کے لیے آپ کو کہانی پڑھنے پڑھے گی۔

کرداروں کی جانب آئیں تو ایک کردار رمیز کا ہے جس نے عزازیل سے ابلیس بننے میں دیر نہیں لگائ تھی۔اس کے بعد نازنین ہے جو مضبوطی سے آخری قدم تک اپنے دشمنوں اور زندگی کی تلخیوں کے سامنے ڈٹی رہی۔حرم اریبی، زاویار سلطان اور سارنگ بدر تین بہترین دوست ہیں ایک خطرناک شوٹر، دوسرا فسٹ فائٹر اور تیسرا رحم دل ڈاکٹر(جانوروں کا). اس سب کے علاوہ وجدان بھی کہانی کا ایک اہم کردار ہے۔ایک قاتل کی تلاش پوری کہانی میں جاری رہی۔




Post a Comment (0)
Previous Post Next Post