Darhi Wala by Husnain Jamal - Book review

 

darhi wala book


ریٹنگ :۔ 🌟🌟🌟🌟🌟

حسنین جمال کی شخصیت کسی قلمی تعارف کی مختاج نہیں ۔ میں نے انکو ایک شوشل میڈیا پر دیکھا تھا اور تب یقیناً یہ نہیں جان پائی کہ مصنف ہیں ۔ اُس دن بھی میں میں اِنکی داڑھی دیکھ کر متاثر ہوۓ بغیر نہیں رہ سکی اور آج بھی ان کی داڑھی مجھے بے حد پسند ہے۔ پراپر میرا تعارف ان سے بک کارنر کے بکس فئیر پر ہوا تھا جہاں انکی کتاب ڈسکاونٹ پر لگی تھی ۔ مجھے لگا انکی کتاب ادب کے متلعق ہے اور ہم ادب کو دُور سے ہی سلام کر دیتے تھے مگر انکی کتاب کا کور و اللہ 🔥🔥🔥 (فقیر صفت) بس پھر تب سے انکی کتاب پڑھنا کا شوق بڑھتا چلا گیا ۔

داڑھی والا :۔ ناولوں سے ہٹ کر ایک بہترین کتاب ہے ۔ یہ کتاب ( داڑھی والا کون ہے ) سے شروع ہوئی ایک عام اور سادہ تحریر سے آپکو لطف اندوز کرے گی۔ مجھے یہ کتاب تھوڑی motivational کتاب کی طرح بھی لگی ہے جس میں رائٹر نے بغیر لمبے لمبے لیکچڑ دئیے بغیر بڑے سادہ انداز میں زندگی میں پیش آنے والے واقعات پر بات کی ہے۔ مصنف نے بے تکی باتوں کے بغیر مختصر طریقے سے اپنی بات کو لوگوں تک پہنچایا ہے نہ صرف بلکہ یہ بھی سیکھایا ہے کہ کس طرح سے مختصر مگر لوگوں کو اپنا مدعا کلئیر بتایا جا سکتا ہے۔

                                                                                                  کتاب میں موجود میری پسندیدہ تحریریں :۔ 
                                            یہ داڑھی والا کون ہے  🌟:
                          ۔ پیسوں کو خوشی میں کیسے بدلیں🌟:
                            ۔ 
 یہ شہر چاۓ نہیں پینے دیتا🌟:
                         ۔ سالگرہ پر بیوی کے نام ایک خط
🌟:
                                      ۔ کتابیں زبردستی نہ پڑھیں
🌟:
                     ایک کہانی جسے بھول جان بہتر ہے   🌟:

         ۔ جب مجھے گلزار صاحب کا فون آ ہی گیا۔ 🌟:

اس کے علاوہ بھی بہت سی ایسی تحریریں ہیں جو مجھے بہت پسند آئی ہیں ۔ تمام تحریریں مزے دار اور ہلکے پھلکے مزاح سے بھرپور تھیں ۔ یقیناً کوئی قاری اس کتاب کو پڑھتے ہوئے بور نہیں ہو گا۔ مجھے کافی جہگوں پر ہنسی بھی آئی اور تھوڑا پریشان بھی ہوئی کہ واقعی جمال صاحب شوخ طبعیت کا مالک بھی ہیں ۔؟😅😅 مطلب ہنسی مذاق وغیرہ ۔ جبکہ تصویر میں بہت سیریس لگتے ہیں ۔

اگر کتاب کے کور اور صفحات کی بات کریں تو 10/10 دینا بنتا بھی ہے۔ کیونکہ @bookcornerjhelum نے یہ کتاب بہت عمدہ چھاپی ہے۔ 😍😍

ناولز سے ہٹ کر بہت ہی سادہ مگر زندگی کو ایک نئے جوش سے جینے کی اُمید دلاتی یہ کتاب مجھے بے حد پسند آئی ۔ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد میرا زندگی اور لوگوں کو دیکھنے کا زاویہ ایک بہترین ردِعمل میں تبدیل ہوا ہے

Darhi Waala all Chapters:

darhi wala book

darhi wala book

darhi wala book
darhi wala book


Hussnain Jamal about his book Darhi wala:

یہ بالکل ایک عام سی کتاب ہے

کوئی ادبی شاہ کار نہیں

ایسا کچھ نہیں جسے خاص لوگ پسند کریں

یہ بس اس زندگی کے بارے میں ہے

جسے آپ جیتے ہیں

جسے میں گزارتا ہوں

جسے کچھ لوگ کاٹتے ہیں

آپ اس کتاب کے لکھنے والے کو

ادیبوں یا کالم نگاروں کی صف سے

باآسانی نکال لیں

کونے میں کھڑا کریں

وہ کھڑا رہے، آپ کتاب پڑھیں

پڑھنے کے بعد اگر پسند آ جائے تو بس

وہ سمجھے گا آپ کے پیسے پورے ہوئے

اسے اور کچھ نہیں چاہیے

وہ آپ سے محبت اور قبولیت چاہتا ہے

وہ صدیوں تک اپنے نام کے ڈنکے بجتے دیکھنا نہیں چاہتا

اسے صرف آج سے غرض ہے

اسے بالکل عام پڑھنے والے تک پہنچ جانے کی خواہش ہے

ان سب تک

جنہوں نے اردو کتابیں کم پڑھیں، کبھی نہیں پڑھیں

یا پڑھنے کو جن کا دل نہیں کرتا

شکریہ

See people love for this Book:

 

darhi wala book

darhi wala

darhi wala book

darhi wala book

darhi wala book

darhi wala book

Darhi  Wala Book cover:

darhi wala


pdf not available.

Buy Online:

                                        Click on the Buy Button to purchase Darhi Wala book by Husnain Jamal .

darhi wala book



Post a Comment (0)
Previous Post Next Post