کتاب :یارستمگر
مصنفہ : نیلم ریاست
نیلم ریاست ایک مایہ ناز رائٹر ہیں جو کسی تعارف کی محتاج
نہیں ہیں. انہوں نے بے شمار کہانیاں لکھی ہیں جو قارئین میں بے
حد مقبول ہیں میں خود انکے ناولز شوق سے پڑھتی ہوں.
"یار
ستمگر انکا واحد وہ ناول ہے جو براہ راست کتابی شکل میں ۔شائع ہوا ہے
Yar e Sitamgar novel cover
یارستمگر وہ ناول تھا جس کے لیے میں بے حد ایکسائیٹڈ تھی
یارِ ستمگر" کہانی ہے امل جہانگیر اور فاز اورنگزیب کی.
فاز اورنگزیب ایک پڑھا لکھا لیکن ،ضدی مغرور اور خود پسندی کا
شکار مرد ہے، اس میں شعور کی بے حد کمی ہے. اسے لگتا ہے کہ
عورت کی اپنی کوئی مرضی نہیں ہوتی، مرد چاہے جو مرضی کرتا
رہے اس سے کوئی سوال نہیں کرسکتا.
دوسری جانب امل جو صحیح اور غلط کے فرق
بخوبی آگاه
ہے اور اسے لگتا ہے کہ وہ اپنی حدود میں رہ کر ماڈلنگ جیسے بدنام
زمانہ شعبہ میں بھی کام کرسکتی ہے. اس امر کے لیے وہ اپنے گھر
والوں کو قائل کرنے کی کوشش بھی کرتی ہے اور انکے نا ماننے پر
انھیں چھوڑنے پر بھی راضی ہے.
ایسے میں امل کو کنٹرول کرنے کے لیے فاز اورنگزیب اسے
کیڈ نیپ کر کے گھر والوں سے دور لے جاتا ہے اور اسے بلیک میل
کرکے نکاح کر لیتا اور بیوی بنا لیتا ہے. اس سارے عرصے میں امل.
جتنا احتجاج کر سکتی تھی کرتی ہے
لیکن وہ اسے کسی خاطر نہیں
لاتا واپسی امل پہ یہ انکشاف ہوتا ہے کہ اس سب کاروائی میں
اسکا اپنا باپ بھی شامل تھا اور باقی گھر والے امل کو بس
شادی نام ہی عزت حفاظت اور سکون کا ہے، پیار تو اللہ نے دلوں میں
ڈالنا ہوتا ہے. مگر عزت کرنا تو مرد کے بس میں ہوتا ہے اور جس
شادی میں یہ بنیادی اجزاء ہی شامل نہ ہوں، اس کا ختم ہوجانا ہی
بہتر ہوتا ہے
ایک عورت کی اپنی کوئی مرضی نہیں ہوتی ایک مرد اتنااااااا برا
کر لے آپکے ساتھ آپکے گھر والے سپورٹ نہ کریں اور اسکے غیر
اخلاقی طور طریقے جانتے ہوئے بھی اسے کمپرومائز کا کہیں اور
کہیں کہ بچہ آجائے گا تو سدھر جائے گی وہ, یہ سب پڑھنا بہت
ڈپریسنگ تھا اور پھر ایسا ہی سب ہوا بھی جو زیادہ تکلیف ده
تھا!!!کمپرومائز کرنے کا درس دیتے ہیں.
یار ستمگر " میں غضب کی بنت کاری کے ساتھ، غیر
روایتی طور پر افسانوی اور فرضی واقعات اور مقامات کی
بجائے عزیزہ نیلم ریاست نے معاشرے کے طرف سے اس
عوامی مصنفہ پر کب سے عائد قرض محبتوں کے منافع
سمیت ادا کر دیا ہے ۔ کیا آپ کو نہیں لگتا یار ستمگر میری
اور آپ کی اپنی آپ بیتی ہے ۔
آج کی حقیقی زندگی کے تن
بیتے، آنکھوں دیکھے بگڑتے، سنورتے کرداروں کے ساتھ ایک
جیتی جاگتی دنیا کو مصنفہ نے تلخی، بداعتمادی، تناؤ کے
ساتھ شروع کر کے کمرشلزم کی سنسنی خیزی کو شکست
دے کر بالآخر مفاہمت اور مصالحت کے زریں اصول پر
معاشرے کو رہنے اور جینے کے قابل دکھایا ہے ؟
اگرچہ کلائمیکس کے بعد کی ٹھوکر کھا کر سنبھلی ہوئی
امل سے مجھے بھی اتفاق اور ہمدردی ہے ۔
معاشرے کی عورتیں ہی اپنے بچوں اور بھائیوں کے دماغ
میں مردانگی کی مسخ شده بنیاد رکھتی ہیں ۔ بصورت دیگر
امل کو نارملائز کرنے کے اس ٹیسٹ کیس کے ذمے لگنے سے
پہلے وہ بیچارا خود پر انحصار کرتے والے سبھی لوگوں کے
لئے دنیاوی فریاد رس اور ہمہ تن دل و جان سے حاضر کردار
کے طور پر آغاز کرتا ہے
-
امل بی بی ابتدا میں بیک لیس بلاؤز کے ساتھ
ریمپ پر جانا
چاہتی تھی جو بھارتی ماڈلز کے معاشرتی معیار کے مطابق
نارمل تھا مگر پاکستان کے عفت و شرم و حیا کے معیار کے
خلاف تھا ۔ امل باپ سے تھپڑ کھا کر بھی چھپ کر ریمپ
واک کے لئے چلی گئی، اس پر اعتراض اس لئے ہوا کہ اس
عورت کی عقل میں یہ بات نہیں آتی کہ اس کا وجود پورے
خاندان کی عزت ہے یعنی خود اس عورت سے اور اس
کے خاندان کی باقی عورتوں کی کوکھ سے غیرتمند اور
باحیا نسل آگے بڑھانے کے قابل ہونے کا فیصلہ کسی بھی
عورت کے اس طرح کے اچھے برے اقدام پر بھی منحصر ہوتا
ہے .
اسی لئے بالآخر عبایا اور سترپوشی والے لباس کی ماڈلنگ کو
سبھی نے بلاتردد و تامل سراہا ۔ پھر بھی پرستار یہ ضرور
بتائیں کہ شمع محفل بنا دینے والے کمرشل شوبز سے کتنوں
کے ہنستے بستے گھر طلاقوں پر منتج ہوئے؟
نیلم ریاست کے پرستار" یار" ستمگر کو" فارغ وقت گزارنے کا
ذریعہ سمجھ کر پڑھنا شروع نہ کریں بلکہ حقیقی زندگی پر
مبنی اس کے بھلے کرداروں کی فوری تقلید جبکہ عبرت پکڑ
کر سنبھلنے والے کرداروں کی بعد کی زندگی کو اپنی
زندگیاں بامقصد اور معاشرتی طور پر مفید بنانے کے لئے
لائحہ عمل کے طور پر پڑھیں
Neelam Riyasat insta post about Yar e Sitamgar novel
میری پیاری بہنوں اگر آپ نے
یار ستمگر اس لیے خریدنا ہے۔ کہ
پہلے والے مرد کرداروں کی طرح
اس ناول میں بھی غازی یا فربود
نظر آئے گا۔ تو خدارا اپنے پیسے
ضائع کرکے مجھے بعد میں گالیاں
مت دينا..
اس دفعہ میں نے فاز لکھا ہے۔ اور
فاز بالکل ایک عام سا پاکستانی مرد
ہے۔ جو ہر خاندان میں ایک نا ایک
ضرور ہوتا ہے۔
ایک نمبر بدتمیز بد دماغ مغرور
خاص کر بیوی کے معاملے میں
ڈومینیٹ کرنے والا۔ کہ یہ ہر کام
میری مرضی سے کرے گی۔ اس کی
اپنی مرضی دیکھی جائے گی۔
دوسرا اس ناول میں آپ کو ایک
اور چیز الگ لگے گی۔ اس کہانی
میں آدھے سے زیادہ وقت صرف دو
کرداروں پہ فوکس ہے۔ دونوں
کرداروں کے مکالمے ہیں۔ آپ کو بور
کر سکتے ہیں۔ مگر مجھے یہ ناول
لکھتے ہوئے اور خود پڑھتے ہوئے
بھی بوریت نہیں ہوئی۔ مگر ہم سب
کی پسند الگ الگ ہوتی ہے۔
یہ ناول میں نے ویسا ہی ا
لکھا ہے
جیسے میں ہر ناول کو لکھتی ہوں۔
نہ اپنی خواہش کے مطابق نہ قاری
کی خواہش کے مطابق۔ بلکہ کردار
کی جو ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے
مطابق جو اس کی شخصیت میں
منفی پہلو ہیں۔ میں نے لکھنا ہے۔ اگر
آپ ہر کردار ہی فرشتہ لکھو گے تو
سارا کام ایک جیسا ہوجائے گا۔
یہ تصویریں میں نے خود لی ہوئی
ہیں۔ اس میں پرندہ دیکھ کر مجھے
اتنی خوشی ہوئی
يار ستمگر
دو مضبوط ذہن اور سوچ رکھنے
والے مرد اور عورت کی کہانی ہے،
جھکنا ان میں سے کوئی بھی نہیں
چاہتا ہے، دونوں اپنے آپ کو حق یہ
سمجھتے ہیں، ایک طرف لڑکا برا
ہے، تو دوسری طرف وہ اپنے خاندان
کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا
ہے، اپنوں کا وفادار ہے،
امل کا تعلق یہ مڈل کلاس زمیندار
گھرانے سے ہے، مگر شوق اس کے
الیٹ کلاس والے ہیں، وہ ایسے
شعبے میں جانا چاہتی ہے، کہ
روایتی خاندان کے لیے وہ ناقابل
قبول ہے، اپنا مقدمہ لڑنے کے لیے جو
دلائل وہ دیتی ہے، وہ سچے ہیں،
سارے سیاپے کے باوجود میں
کہانی کسی دکھی نوٹ پر ختم
نہیں کرسکتی
"
دکھی اختتام نہ میں خود پڑھ
سکتی ہوں، نہ اپنے قاری پہ یہ ظلم
کرسکتی ہوں، مجھے اچھے کل کی
امید ہی دینی ہوتی ہے، کچھ بھی ہوامید ہمیشہ رہے گی ۔
Some quotes from Yaar e Sitamgar novel
⦿ Anchal ma jalta diya:⦿ Bhool hui hum se:⦿ Dil dard se khali nahi:⦿ Dil ke dagh:⦿ Hai ahle wafa ki reet alagh
⦿ Hasil e wfa tum ho:
⦿ Ik lafz mohabbat:⦿ Janan tujhe jab jana :⦿ Jab dil mile tab gul khile:⦿ Jinhen rastay ma khabar na hui:⦿ Lal Batti:
⦿ Leena aur saqlain: (included in Hasil e wafa tum ho)
⦿ Ma tera libaas hoon:
⦿ Sawad e dard: (only available in book form)
⦿ Shab e hijraan: (upcoming.......)
⦿ Tere gam ko jan ki talash thi: ⦿ Tugh sang naina lage:
⦿
Yar e sitamghar (only available in book form)
19- Yak rang:
Buy Yaar-e-sitamgar novel here- Writer:Neelam Riyasat
- Category:Novels
- Pages:750
- Availability:In Stock
- Product Code:STP-3987
- Writer:Neelam Riyasat
- Category:Novels
- Pages:750
- Availability:In Stock
- Product Code:STP-3987
Please give me the pdf of this novel
ReplyDeleteHere is the pdf link to yar e sitamgar novel
Deletehttps://drive.google.com/file/d/11bSHmHNOfxa8cK_C_1P6pX6TIF4XLzxX/view?usp=sharing
https://drive.google.com/file/d/11bSHmHNOfxa8cK_C_1P6pX6TIF4XLzxX/view?usp=sharing
DeletePlease give me link
ReplyDeletehttps://drive.google.com/file/d/11bSHmHNOfxa8cK_C_1P6pX6TIF4XLzxX/view?usp=drivesdk
DeletePlease send the link
ReplyDelete